حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ علی نکونام گلپائیگانی نے آج صبح دار فانی کو الوداع کہا۔
مرحوم کی تشییع جنازہ، تدفین اور مجلس ایصال ثواب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
آیت اللہ نکونام کی علمی اور ثقافت کے میدان میں بہت سی خدمات ہیں، مرحوم نے کئی سالوں تک تبلیغ کے لیے ایران کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کا سفر کیا اور بہت سے لوگوں کو اسلام کے احکام سے روشناس کرایا۔
مرحوم جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن تھے اور طلباء کی تعلیم و تربیت میں مصروف تھے۔